Friday March 29, 2024

پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگ میں زمبابوے کی تین وکٹیں گرا دیں

ہرارے: پہلے ٹیسٹ میں زمبابو ے نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگ کا آغازکر دیاہے اور 426 رنز کے جواب میں3وکٹوں کے نقصان پر 92 رنزبنا لیے ہیں اور 158 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 426 رنز کے جواب میں زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگ کا آغازکرنے کیون کسوزا اور تریسائی موسکانڈا نے گراﺅنڈ میں اتر کر کھیل کا آغازکیا ۔ اوپننگ پر آنے والے کیون 28 رنز پر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے ملٹن شومبا نے بھی پاکستانی باولنگ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے اور نعمان علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آو ٹ ہو گئے ۔پاکستان نے زمبابوے کی تیسری وکٹ تریسائی مسکانڈا کی 92 رنز کے مجموعے پر گرائی اور وہ 43 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم زمبابوکے 176 رنز کے جواب میں 426 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، قومی ٹیم کی جانب سے فواد عالم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 204 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے 140 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبو ط کر دی۔پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، عابد علی 60 رنز بنانے کے بعد کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آنے والے اظہر علی صرف 36 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بیٹ نہ چل سکا اور وہ بغیر کوئی سکور بنائے پہلی گیند پر ہی کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔اوپننگ پر آنے والے عمران بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ ان کے علاوہ رضوان 45 ، حسن علی 30 ، ساجد خان 7 رنز کی اننگ کھیلی ۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے قبل ہی قومی ٹیم کے باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو محض 176 رنز پر ہی روک لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سپینر نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آوٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سکور روئے کائیا نے بنایا جنہوں نے 94 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں پائے ، ان کے علاوہ ڈونلڈ تری پانو 28 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اوپننگ پر آنے والے پرنس مسوورے 11 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے کیون بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے۔ تریسائی موساکانڈا 14 ، برینڈن ٹیلر 5 ، ملٹن شمبا 27 ،رجیس 19 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے۔

FOLLOW US