Sunday January 19, 2025

دنیائے کرکٹ کے حوالے سے بڑی خبر، بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لیے جانے کا واضح امکان

دبئی : متحدہ عرب امارات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیاری کرنے کا اشارہ مل گیا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا جہاں پر اس وقت کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بی سی سی آئی کو اس وقت کھیلی جارہی آئی پی ایل کے محفوظ انعقاد کا چیلنج درپیش ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو میگا ایونٹ کے لیے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا اور اب اسے میزبانی کے لیے تیار رہنے کا اشارہ بھی مل چکا ہے، سری لنکا نے بھی متبادل وینیو کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم آبادی کی کمی اور نوجوانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ترجیح دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ایونٹ کے انعقاد میں 6 ماہ باقی ہیں اس لیے ٹورنامنٹ کی منتقلی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے فوری فیصلے کی توقع نہیں ہے، کوئی قدم اٹھایا گیا تو بعد میں ہی اٹھایا جائے گا، اس وقت آئی سی سی کی ایک معائنہ کار ٹیم بھارت میں موجود ہے جو میگا ایونٹ کے ممکنہ وینیوز کا جائزہ لے گی، بھارتی کرکٹ بورڈ ایونٹ کے لیے پہلے ہی 9 وینیوز کے نام دے چکا ہے جس کے مطابق فائنل احمد آباد کے نئے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں پر تماشائیوں کی گنجائش ایک لاکھ سے بھی زائد ہے۔

FOLLOW US