Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ڈرافٹ مکمل، فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ڈرافٹ مکمل ہوگیا ہے،تمام فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، اسلام آباد یونائٹیڈ نے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ جب کہ ملتان سلطانز نے بنگلا دیش کے محمود اللہ کو پک کرلیا۔ آسٹریلوی کرکٹرز جیمز فولکنر، جو ئے برنز اورکیلم فرگوسن ،سری لنکا سیکوگے پرسانا بھی لاہور قلندر کا حصہ ہونگے۔سری لنکا کے تھسارا پریرا کو کراچی کنگز کے سکواڈ نے ڈاینمنڈ کیٹیگری میں پک کیا جب کہ جارج لنڈے ملتان سلطانز میں شامل کیے گئے ہیں۔پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں کھیلے جائیں گے، ڈبل ہیڈرز میں میچز پانچ اور دس بجے ہوں گے جب کہ سنگل ہیڈر میں رات آٹھ بجے میچ شروع ہوگا۔

FOLLOW US