Sunday January 19, 2025

مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے کیا کہا ؟جان کر آپ بھی ان کی تعریف پر مجبور ہو جائیںگے

ہرارے : زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر محمد رضوان کو مین آف دی سیریز کا اعزاز مل گیا ۔انہوں نے پہلے میچ میںع 82رنز بنائے اور آوٹ نہ ہوئے ،دوسرے میچ میں 13رنز بنا سکے لیکن تیسرے میچ میں پھر 91رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے آغاز میں گیند بلے پر آرہی تھی لیکن پھر بعد میں پچ کا رویہ بدلا اور بیٹنگ کرنے میں مشکل پیش آنے لگی ،جب بیٹنگ میں مشکل پیش آئی تو ہم نے سوچا کہ ہمیں وکٹ پر کھڑے رہنا ہو گا کیونکہ اگر ہم آوٹ ہوئے تو بعد میں آنے والے کھلاڑیوں کو مشکل ہو گی ۔محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم اور میں نے پلان بنا یا تھا کہ کوئی بھی ایک کھلاڑی اننگ کے آخر تک وکٹ پر کھڑا رہے گا ۔

FOLLOW US