Sunday January 19, 2025

’نہیں چاہے پی ایس ایل ،نہ ہی چاہیے آئی پی ایل ،اس وقت پاکستان اور ہندوستان کی عوام کی جان بچانی چاہیے ‘ شعیب اختر کا اہم بیان

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے ،اس وقت پی ایس ایل نہیںہونا چاہیے،اس وقت آئی پی ایل ضروری نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے پیسے اٹھا کر لوگوں کو دے دیں تاکہ آکسیجن مہیا ہو سکے ،لوگ مرنے سے بچ جائیں گے ۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کرکٹ نہیں چاہیے ،ہمیں ہیرو اور انٹرٹینمنٹ نہیں چاہیے ،ہمیں اس وقت ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کی جان بچانی چاہیے ۔روالپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل یا آئی پی ایل نہیں چاہیے،میںیہ سخت الفاظ اس لیے استعمال کر رہا ہوں کیونکہ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے اس لیے میں یہ بات دکھ اور تکلیف سے بول رہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لیے اگر ہمارا پروگرام بھی بند کرانا ہے تو بالکل کرا دیں ۔

FOLLOW US