Saturday April 20, 2024

بابراعظم نے دن دیہاڑے پانی پینا شروع کردیا جبکہ محمد رضوان سر پر پانی ڈلواتے رہے، پاکستانی کپتان کو روزے کے احترام کا بھی خیال نہیں رہا

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ کے دوران پانی پیتے نظرآے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ سوشل میڈیاصارفین کا کہناتھا کہ بابر اعظم کو چاہیے تھا کہ ایک گھنٹےکی بیٹنگ کے دوران بھی ان سے پیاس برداشت نہیں ہوی۔ انھیں چاہیے تھا کہ گراونڈ سے باہر چلے جاتے۔ دوسری جانب محمد رضوان نے ایک بار پھر روزے کی حالت میں انتہای شاندر اننگز کھیلی اور پورے 20اوورز بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں 24رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔

FOLLOW US