Sunday January 19, 2025

پاکستان کے خلاف جیت پر زمبابوے کے کپتان خوشی سے نہال، بڑا بیان دیدیا

ہرارے:زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے کہا ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ ان کی بیٹنگ سے مضبوط ہے ،ہم نے اچھی فیلڈنگ اور باؤلنگ سے میچ میں فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کے میچ کی جیت پر بہت خوش ہیں،پہلے میچ کے بعد کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔باؤلرز نے پلان کے مطابق باؤلنگ کی اور اچھی فیلڈنگ سے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ہمیں بیٹنگ میں مزید رنز کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم 140 سے 150 تک سکور کریں تو آسانی سے فتح حاصل کرسکتے ہیں۔

FOLLOW US