Sunday January 19, 2025

دوسرے ٹی 20 سے قبل زمبابوے کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

ہرارے: دوسرے ٹی 20 سے قبل زمبابوے کے اہم ترین بلے باز کریگ ارون انجری کے سبب ٹی 20 سریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کریگ ارون پہلے ٹی 20میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، زمبابوین سکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کرلیا گیا ہے۔کریگ ارون زمبابوے کے سنئیر اور اہم ترین کھلاڑی ہیں،پہلے ٹی 20 میچ میں انہوں نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل زمبابوے کے آل راونڈ سکندر رضا پہلے ہی انجری کے سبب ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US