Sunday January 19, 2025

میچ فکسنگ کا الزام، آئی سی سی نے پاکستانی نژاد کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے پاکستان نژاد کرکٹر قدیر احمد پر 5 برس کی پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی اعلامیے مطابق اٹک میں پیدا ہونے والے 35 سالہ اماراتی کرکٹر قدیر احمد نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق قدیر احمد کو اکتوبر 2019ء میں چارج کیا گیا تھا اور اب ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ آئی سی سی نے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مہر دیپ چایاکر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں پر چارج کیا گیاہے۔ آئی سی سی کے مطابق مہر دیپ عجمان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

FOLLOW US