Saturday April 20, 2024

پہلا ٹی ٹونٹی، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہرارے : تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 23 اپریل جب کہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابراعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے۔ بابراعظم ایک مرتبہ پھر ایک اہم سنگ میل کے قریب تر ہیں، وہ سیریز میں 60 رنز بناکر تیز ترین 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

سیریز میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ سٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے۔ اس پلان کے تحت وسیم جونیئر اور دانش عزیز کو بھی چانس ملنے کی توقع ہے۔شاہین آفریدی، محمد رضوان اور حسن علی کو بھی کسی میچ میں آرام کروایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں گے اور جیت کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے۔

FOLLOW US