Friday April 26, 2024

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ،مداحوں کے لیے اچھی خبر

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ہرارے پہنچ گئی ہے جہاں سپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تینوں میچز کھیلیں جائیں گے ،پاکستانی مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے اور امکان ہے کہ اس سیریز میں بابراعظم ویرات کوہلی سے یہ اعزاز بھی چھین لیں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔بابراعظم اب تک 49 ٹی 20 میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔

FOLLOW US