Wednesday May 8, 2024

دورہ زمبابوے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹ آگئی

ہرارے : زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے جانے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق سکواڈ گزشتہ روز چارٹرڈ طیارے سے زمبابوے پہنچا تھا جہاں اس نے ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔ زمبابوے پہنچنے پر قومی ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی آج رپورٹ آگئی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ گرین شرٹس کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

FOLLOW US