Thursday April 25, 2024

ٹی ٹونٹی میچ ، بابراعظم کا شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل بابراعظم نے ایک یارکر پر خوبصورتی کے ساتھ لیگ گلانس کھیلا

وہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ کرکٹ کی اصطلاح میں ’لیٹ گلانس‘ شاٹ کو بابراعظم نے ایک یارکر گیند پر بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ کھیلا تھا جس پر انھیں چار رن بھی حاصل ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ایک فاسٹ، فاسٹ میڈیم یا میڈیم فاسٹ بائولر کی یارکر گیند پر اس طرح کی شاٹ کھیلنا واقعی مہارت کا کام ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں صارف نے اظہر علی کے گھر میں بابراعظم کی یہ شاٹ کھیلتے اور اس کی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اظہر علی کے گیراج میں بچوں کے ساتھ بابراعظم نے اس شاٹ کی پریکٹس کی اور پھر اس کا عملی مظاہرہ میدان میں کر ڈالا‘۔ خیال رہے کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو اس کی ہی سرزمین پر ون ڈے اور پھر ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست دے دوچار کردیا۔ بابر اعظم ویسے ہی ایک بڑی تعداد کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، تاہم اب ان کے ناقدین بھی ان کے اس مخصوص شاٹ کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

FOLLOW US