Thursday November 28, 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

سنچورین : جنوبی افریقہ کے خلاف اسی کے میدانوں میں ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کے نماز پڑھنے کی تصویروائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منضور رانا،فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی ،حارث رئوف، دانش عزیز، فخر زمان ، مساجر ملنگ علی اور حیدر علی سمیت سکواڈ کے دیگر ممبران کو مغرب کی نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے اس عمل کی بے انتہا تعریف کی ۔ یاد رہے کہ چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے4 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی 1-3 سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 91 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔ بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کے لیے 47 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر بلے بازوں کے غیرذمہ دارانہ کھیل نے آسان فتح کومشکل بنا دیا۔ حفیظ 10، حیدرعلی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو آخری 10 گیندوں پر فتح کے لیے 16رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔مارکرم کے بعد وینڈرسن بیٹنگ کرنے کے لیے اور انہوں نے میلان کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا شروع کیا دونوں بلے بازوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس دوران میلان 28گیندوں پر33 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

میلان کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وینڈرسن کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے تین، تین ،حارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ میزبان ٹیم نے اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بیورن ہینڈرکس اور پیٹ وین بلجون کی جگہ ویاب ملڈر اور بجورن فورٹوئن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، بجورن فورٹوئن، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، ویان ملڈر، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

FOLLOW US