Sunday January 19, 2025

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کے حوالے سے بھارتی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

نیو دہلی:بھارت کی جانب ٹی20ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کوویزے دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کی ایپیکس کونسل کی میٹنگ آج ہوئی،جس میں بھارتی بورڈنےایپیکس کونسل کوویزوں سےمتعلق بتا دیا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کچھ عرصہ قبل ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اور شائقین کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے بھارتی بورڈ سے تحریری جواب مانگا تھا۔جس کا جواب دینے کے لئے بھارتی بورڈ کی جانب سے کچھ وقت مانگا گیا تھا۔ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ رواں سال بھارت میں منعقد ہونا ہے۔

FOLLOW US