Sunday January 19, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کابابر اعظم کے نمبر ون بننے پر جشن، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویڈیو جاری کردی

سنچورین:پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کا نمبر ون بلے باز بننے کا جشن کیک کاٹ کر منایا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اس حوالے سے ویڈیو بھی شئیر کی گئی گئی جس میں بابر اعظم کو کیک کاٹتے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کو کیک کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے دوران بابر اعظم کا کہنا تھا وہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفرازا حمد اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

FOLLOW US