Sunday January 19, 2025

شعیب ملک کو بیوی سے معافی مانگنی پڑ گئی، مگر کیوں؟ وجہ آپ بھی جانیں

لاہور: قومی کرکٹر شعیب ملک نے شادی کی سالگرہ بھول جانے پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی منگل کے روز شادی کی 11ویں سالگرہ تھیں ،تاہم شعیب ملک اپنی اہلیہ کو مبارک باد دینا بھول گئے جبکہ ثانیہ مرزا نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی سے مسٹیک ہوگیا، ہمیشہ کی طرح ایک دن تاخیر سے سالگرہ کی مبارک باد،انہوں نے ٹویٹ میں اپنی بیگم کے لیے بے غم کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔

FOLLOW US