Friday January 24, 2025

جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے

پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پرآگیادبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دینےکےبعد پاکستان کرکٹ کےلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ ٹیم پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔پاکستان نے سپر لیگ میں6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔

FOLLOW US