Friday January 24, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے ڈالی سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1سے جیت لی۔ سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے ڈالی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 320رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری سکور کرتے ہوئے 103رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 94رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق نےبھی 57رنز بنائے۔

جنوبی افریقی بائولر کشپ مہاراج نے تین وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 292رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ملان، ویرن اور فیلوکوایو نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حارث رئوف نے بھی دو بلے باز پویلین بھیجے۔

FOLLOW US