Friday May 3, 2024

اب تم جیسے لوگ مجھے بتائیں گے کہ۔۔؟؟؟؟؟ مقبوضہ کشمیر بارے بیان دینے پر تنقید نے ثانیہ مرزا کے تن بدن میں آگ لگا دی۔۔ بھارتیوں کو کھری کھری سنا ڈالیں۔۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اْس وقت غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں، جب ٹوئٹر پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن نے بھارتی نہ ہونے کا طعنہ دیا۔گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوئٹر پر غم و غصہ کا

اظہار کیا تھا۔ثانیہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ کیا یہ واقعی وہی ملک ہے جس کی پہچان ہم دنیا میں کروانا چاہتے ہیں اگر ہم رنگ، نسل، ذات اور مذہب سے ہٹ کر ایک 8 سالہ بچی کیلئے کھڑے نہیں ہوسکتے تو ہم اس دنیا میں کسی چیز کے لیے کھڑے نہیں ہوسکتے، یہاں تک کہ انسانیت کے لیے بھی نہیں۔ثانیہ مرزا کی اس ٹوئیٹ پر بی جے پی کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر کیچو کنان نے جواب دیا کہ میڈم کس ملک کی بات کر رہی ہیں آپ نے تو خود ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کی ہے، تو اب آپ بھارتی نہیں رہیں۔ثانیہ مرزا، کیچو کنان کی اس ٹوئٹ پر سیخ پا ہوگئیں اور جواب دیا کہ شادی کسی جگہ سے نہیں بلکہ شخص سے کی جاتی ہے اور اب کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ میں کس ملک سے تعلق رکھتی ہوں میں بھارت کیلئے کھیلتی ہوں، میں ہندوستانی تھی، ہوں اور رہوں گی اور ہوسکتا ہے کہ کسی دن جب آپ ملک اور مذہب سے باہر نکل کر دیکھیں گے تو تب ہی آپ انسانیت کیلئے کھڑے ہوسکیں گے۔

FOLLOW US