Friday January 24, 2025

حیرت زدہ ہوں وسیم اکرم میرے بغیر کیسے گزارا کررہے ہیں: شنیرا اکرم

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ وسیم اکرم ان کے بغیر کیسے گزارا کررہے ہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم شنیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں وسیم اکرم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’میں یہی سوچ رہی تھی کہ 100 روز گزر جانے کے بعد وسیم اکرم میرے بغیر کیا کررہے ہوں گے پھر مجھے ان کی یہ تصویر نظر آئی۔ ‘ شنیرا کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ہنستے مسکراتے پیلی شرٹ زیب تن کیے پی کیپ پہنے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔روائتی بیگمات کی طرح شنیرا نے لکھا کہ ’کیا یہ سب جعلی ہے۔ ساتھ ہی شنیرا نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ مزاحیہ انداز میں وسیم اکرم کو نئی تصویر پر صرف ٹرول کررہی ہیں۔ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کے مابین سوشل میڈیا پر نوک جھونک تو چلتی ہی رہتی ہے۔

FOLLOW US