Friday January 24, 2025

متنازعہ رن آئوٹ،میچ آفیشلز نے ڈی کوک کو کلین چٹ دے دی پروٹیز وکٹ کیپر نے پاکستانی بلے باز کو کوئی دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کی

جوہانسبرگ : فخرزمان کے رن آﺅٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو کلین چٹ دے دی۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے رن آﺅٹ کے معاملے پر میچ آفیشلز نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کو کلیئر قراردے دیا ہے۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ بارہا ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد وہ اس نتیجے میں پہنچے ہیں کہ کوئنٹن ڈی کوک نے بلے باز کو کوئی دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کی اور ڈی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ فخرزمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جرات مندانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائے تھے لیکن وکٹوں کے درمیان رن لینے کی کوششوں کے دوران ڈی کوک ان کی سستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں اشارہ کرکے دوسری طرف متوجہ کر دیا تھا۔ ان کے رن آﺅٹ ہونے پر کرکٹ کے ماہرین میں بحث چھڑی ہوئی تھی ۔

FOLLOW US