Friday January 24, 2025

میں مسلمان ہوں شراب کی تشہیر نہیں کر سکتا، معین علی کا آئی پی ایل میں الکوحل کی تشہیر سے انکار

چنائی : برطانوی کھلاڑی معین علی نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کٹ سے الکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی آل رائونڈر معین علی نے اپنی ٹیم چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔ چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کی درخواست قبول کرتے ہوئے صرف ان کی کٹ سے الکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔ آئی پی ایل 2021ء میں چنائی سپر کنگز نے برطانوی آل راؤنڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے الکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران الکوحل کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بابراعظم، اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے بھی الکوحل والی شرٹ پہننے سے منع کیا تھا۔

FOLLOW US