Thursday May 2, 2024

بھارتی کرکٹ کو دھچکا۔۔۔آئی پی ایل کا رنگ پھیکا پڑ گی

ملتان(ویب ڈیسک)بلین ڈالرز کی انڈین پریمیئر لیگ پیسے کی غیر منصفانہ تقسیم ، احتجاجی مظاہروں، جوتوں کی بارش اور نعروں کی وجہ سے اپنا رنگ کھو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو اور کرنا ٹکا کی جانب سے پانی کی تقسیم پر جاری جھگڑوں نے آئی پی ایل کا مزا کرکرا کردیا ہے، چنائی میں ہزاروں مظاہرین نے کھلاڑیوں کو خوفزدہ بھی کیا جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے میچز چنائی سے کیرالہ منتقل کرنے پر

مجبور ہوا۔دنیا کی مہنگی ترین لیگ میں کھیلنے والے سیکڑوں کھلاڑیوں میں پیسے کی غیر منصفانہ تقسیم نے بھی آئی پی ایل کو متنازع بنادیا ہے، موجودہ ایڈیشن میں کھلاڑیوں کو 4288 بھارتی کروڑ روپے ملیں گے۔لیگ میں مجموعی طور پر شریک 696 کرکٹرز میں سے 270 غیر ملکی ہیں لیکن صرف 10 کھلاڑی اس معاوضے کا 20 فیصد اپنے ساتھ لے جائیں گے۔ 821 بھارتی کروڑ روپے حاصل کرنے والے ان 10 کرکٹرز کا دیگر پلیئرزکے معاوضوں کے ساتھ یہ فرق مستقبل میں اس لیگ میں شامل تمام متاثرہ کرکٹرز پر منفی اثرات ڈالے گا۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 107.8، روہت شرما 101.6 کروڑ روپے لیتے ہیں، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، یووراج سنگھ، سریش رائنا، اے بی ڈی ویلیئرز، شین واٹسن، رابن اوتھاپا اور شیکھر دھون بھی زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹرز میں ہیں۔

FOLLOW US