Friday November 29, 2024

پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے شاہین آفریدی کی 2 وکٹیں

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے کھیل کا آغاز کیا لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے ایڈن مرکرام کو بھی 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند پر 19 رنز کے ساتھ پویلین پہنچا دیا، ٹمبا باووما بھی ایک رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہوگی جس کا دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم تیمبا بووما کی کپتانی میں کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، اندیلے پھیلوکوایو، کاگیسو ربادا، آنرچ نورجے، لونفی نگیدی اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کی کپتانی میں امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں ۔

FOLLOW US