دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان شرجیل خان کی 5 سال بعد ٹیم میں واپسی

لاہور : چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا ، شرجیل خان کی 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، شاداب خان ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، دانش عزیز ، آصف علی ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی ، ارشاد اقبال اور عثمان قادر شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ سکواڈ بابراعظم ، امام الحق ، فخر زمان ، عبداللہ شفیق ، حیدر علی ، دانش علی ، سعود شکیل ، فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر ، شاداب خان ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔

زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ میں بابراعظم ، عمران بٹ ، عابد علی ، عبد اللہ شفیق ، اظہر علی ، فواد عالم ، سعود شکیل ، آغا سلمان ، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، تبیش خان ، حسن علی ، شاہنواز دھانی ، نعمان علی ، زاہد محمود اور ساجد خان شامل ہیں ۔ قومی ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ اور چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ پروٹیز کے خلاف سیریز 2 اپریل سے شروع ہوگی اور 16 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد ٹیم ہمسایہ ملک زمبابوے روانہ ہوگی۔