شاہد آفریدی کی بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا ،سابق کپتان کاٹوئٹ

       

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور اپنی بیٹی کے درمیان رشتہ طے پاجانے کی خبروں پر اپنا موقف جاری کردیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’شاہین کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے رشتے کے لئے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ دونوں فیملیز اس وقت رابطے میں ہیں ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالی کی رضا شامل ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ میری دعائیں کرکٹ گرائونڈ اور اس سے باہر شاہین کی مسلسل کامیابی کے لئے ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا رشتہ مانگا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ طلب کیا تھا جسے شاہد آفریدی کے خاندان نے قبول کرلیا ہے۔ ایا ز خان کا مزید کہنا تھا کہ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی ، ہمارے شاہد آفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقا ت ہیں ۔ 41 سالہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں اقصی ، انشا ، اجوا ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ اقصی ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے جو 20 سال کی ہے اور 20 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی دلہن بنیں گی ۔شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی شاہد آفریدی اور ان کی بیٹی اقصی شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان کے لئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لئے ٹیسٹ میچ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے ذریعے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے ہیں ، وہ حال ہی میں 100 ٹی 20 وکٹیں مکمل کرنے والے کم عمر ترین بائولر بنے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy