Thursday April 25, 2024

پی ایس ایل6،شرجیل کا لاٹھی چارج، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو تگڑا ہدف دے دیا

کراچی : پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 2021 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاہین آفریدی کو دو چوکے لگائے لیکن قلندرز کے کپتان نے ایک آسان کیچ گرا دیا جس سے شرجیل کو زبردست موقع ملا، شاہین آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا

تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شاندار فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی وکٹیں اڑا دیں، شرجیل خان احمد دانیال کو دو چھکے لگائے لیکن 5ویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا، احمد دانیال نے نئے آنیوالے بلے باز کولن انگرام کو بولڈ کر دیا، محمد نبی کریز پر شرجیل کا ساتھ نبھانے آئے اور دونوں بلے بازوں نے اچھی شراکت بنائی، اسی دوران شرجیل خان نے نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے. شرجیل کی نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد سمت پٹیل کے اوورمیں محمد نبی نے بلندو بالا دو چھکے لگائے اور ایک چوکا بھی رسید کیا، ڈیوڈ ویزے نے قلندرز کو بڑی کامیابی دلائی جب شرجیل خان 64 رنز کی اننگز کھیل کر سمت پٹیل کو کیچ دے گئے، انکی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے،محمد نبی نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی،حارث رؤف نے 16 ویں اوور میں محمد نبی کو شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کرسٹیان 27 رنز بنا کر سمت پٹیل اور شاہین شاہ آفریدی کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے، کپتان عماد وسیم کو 0 پر سمت پٹیل نے پہلے ہی آؤٹ کر دیا تھا،شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں وقاص مقصود کو بولڈ کردیا جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے،محمد عامر آخری اوور کی 5ویں گیند پر شاہین کا سامنا کرنے آئے لیکن ان کی وکٹیں اڑا دیں ، انہیں صفر پر واپس جانا پڑا۔

شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 3،3 میچ کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز دوسرے نمبر جبکہ قلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامراور ارشد اقبال پر مشتمل ہے جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ذیشان اشرف شامل ہیں ۔

FOLLOW US