Thursday May 2, 2024

آئی پی ایل میچ کے دوران ہزاروں افراد کا کھلاڑیوں پر حملہ، سارے میچ منسوخ ،،مودی کو ہنگامی دورہ کرنا پڑگیا

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بڑے کرکٹ ایونٹ آئی پی ایل کو بھی بدامنی اور بد انتظامی کا سامناکر نا پڑگیا ہے۔ بڑے شہر میں دھمکیوں کے باعث میچز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈوکے دارالحکومت چنائی میں منعقدہ میچز کو دوسرے شہروںمیں منتقل کرنے کا انتظامات کیے جا رہے ہیں۔سٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد کے

احتجاج کے باعث وزیراعظم نریندرمودی کو بھی ہنگامی طور پر فضائی دورہ کرناپڑا ہے۔و روز قبل چنئی میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے پانی کے تنازع پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے اندر موجود مظاہرین نے کھلاڑیوں پر جوتے بھی اچھالے۔اس کے علاوہ ایک تامل گروہ نے چنئی میں اور میچز کرانے پر گراؤنڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی تھی۔بھارت کے کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل کے میچز چنئی سے دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ حکام نے ابتدائی طور پر چنئی سے میچز کے منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کی تاہم بعدازاں تامل ناڈو میں شدید مظاہروں کے باعث تمام حکام میچز کی چنئی سے منتقلی پر رضامند ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال چنئی سے منتقل ہونے والے آئی پی ایل میچز کے متبادل مقام کا اعلان نہیں کیا ہے۔چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم تامل ناڈو کے کرکٹ شائقین سے اپنی مقامی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا موقع نہیں چھیننا چاہتے لیکن پولیس ہمیں مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

FOLLOW US