اب میں زلمی فیملی کاحصہ ہوں زلمی فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔۔اسرا بلگیچ کا اُردو میں پیغام

       

کراچی: ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے اور ٹیم کا ساتھ دینے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی ہیروئن اسرا بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں اب باقائدہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن چکی ہیں۔ پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے دو روز قبل ترک اداکارہ کے پشاور زلمی کا حصہ بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔ اورگزشتہ روز زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ریلیز کیا گیا تھا جس میں ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے ساتھ اسرا بلگیچ بھی پرفارم کرتی نظر آئی تھیں۔

گانے کی ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا باقائدہ اعلان کیا۔ انہوں نے اردو میں لکھا ’’اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کاساتھ دوں گی۔‘‘ یہی پیغام انہوں نے انگریزی میں بھی لکھا۔ اور اس کے ساتھ زلمی کنگڈم، ماہرہ اسرا ہانیہ اور یلو اسٹروم کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔اسرا کی اس پوسٹ پر پاکستانی سپر اسٹار اور پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی کھیل میں دلچسپی دگنی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان ، اسرا بلگیچ اور ہانیہ عامر کو زلمی کا ایمبیسیڈر بناکر جاوید آفریدی پی ایس ایل مقابلے سے قبل ہی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’کنگڈم‘‘ لوگوں کو بے حد پسند آیا ہے اور اس ترانے کو محض 23 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
کراچی سے گرفتار دہشتگرد افغان حساس ادارے کے افسر نکلے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے رابطے میں تھے، موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف۔
بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا۔ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے-ٹو سر کرنے میں کامیاب، پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر کمشنر آفس دھماکے سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ، متعدد گاڑیاں تباہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

سپورٹس
بابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی۔۔۔ شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی
پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا فخرزمان اور بین ڈنک کی نصف سنچریاں
پی ایس ایل6،شرجیل کا لاٹھی چارج، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو تگڑا ہدف دے دیا
پی ایس ایل 6 کا دسواں میچ، پشاور زلمی نے اب تک کی ناقابل شکست اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
سرفراز احمد کی دھواں دار اننگ، پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا اسلام آباد کے لیے ہیلز،حسین طلعت اور افتخار کی عمدہ بلے بازی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy