لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم ہو گئی ہے۔ سینئر سپورٹس صحافی عمر فاروق کالسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق علی ترین اور عالمگیر ترین کی شراکت داری ختم ہونے کی تصدیق کی ۔ اپنے پیغام میں عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت سے متعلق شراکت داری ٹوٹ گئی ہے اور عالمگیر ترین نے فرنچائز کی مکمل ملکیت سنبھال لی ہے جب کہ علی ترین اس شراکت داری سے مکمل طور پر دستبردار ہو گئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ملتان سلطان کی ملکیت پہلے عالمگیر ترین اور علی ترین کے پاس مشترکہ طور پر تھی، انہوں نے 2018ء میں 88 کروڑ 90 لاکھ روپوں کے عوض 7 سال کے لیے ملتان سلطانز کی فرنچائز خریدی تھی ، علی ترین حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین کے بیٹے ہیں۔