Sunday January 19, 2025

یہ میں ہوں ،یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد ’پواری‘ کررہے ہیں۔۔۔حسن علی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

لاہور : قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد ’پواری‘ کرنے لگے۔ گذشتہ دو تین دن سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔

ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی دانا نیر مبین نامی لڑکی لڑکی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔ لڑکی کے دلچسپ انداز نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور اب خاتون بلاگر کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے انہوں نے ویڈیو کو بے حد پسند کیے جانے پر لوگوں کو شکریہ ادا کیا۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر ایک تصویر جاری کی جس میں حسن علی کو ٹیم کے دیگر ممبران اور ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں حسن علی اس خاتون کی نقل اتارتے ہوئے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’ یہ میں ہوں،یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیتنے کے بعد پارٹی کررہے ہیں‘۔

FOLLOW US