Monday May 13, 2024

علی ظفر، فواد خان اور علی عظمت کے مقابلے نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس اور ڈس لائیکس ملی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اب تک کے گائے گئے ترانوں میں نصیبو لال کے ’ گروو میرا ‘ نے صرف چھ دنوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
علی ظفر، فواد خان اور علی عظمت کے مقابلے نصیبو لال کی آواز میں گائے گئے ترانے کو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ لائکس اور ڈس لائیکس ملی ہیں۔ جب سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ریلیز ہوا ہے اس وقت سے سوشل میڈیا پر بڑے بڑے ناقدین، سپر اسٹار اور سیاست دانوں نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے لیکن حقیقت میں یہ گانا بہت مقبول ہورہا ہے۔

نصیبو لال کا شعیب اختر کو جواب
نصیبو لال کے اس گانے نے اب تک یو ٹیوب پر تقریباً 3 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری طرف اسی گانے نے ڈس لائکس میں بھی ڈیڑھ لاکھ کے قریب اسکور کیا ہے یعنی اس گانے کو پسند کرنے والے اور نا پسند کرنے والوں کی تعداد اب تک کے تمام پی ایس ایل ترانوں سے زیادہ ہے۔ پی ایس ایل 5 کے ترانے ’’تیار ہیں‘‘ کو ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب لائیکس اور ایک لاکھ کے قریب ڈس لائیکس ملے۔

پی ایس ایل 4 کے ترانے فواد خان کے ’’کھیل دیوانوں کا ‘‘نے یو ٹیوب پر 2 لاکھ کے قریب لائکس اور صرف 20 ہزار سے زائد ڈس لائیکس حاصل کیے۔
علی ظفر جنھوں نے پی ایس ایل کے پہلے تینوں ایڈیشن کے ترانے گائے تھے لائیکس کی دوڑ میں نصیبو لال سے ہار گئے۔ اب تک کے مقبول ترین ترانے ’’ اب کھیل جمے گا ‘‘نے 2 لاکھ کے قریب لائکس حاصل کیے لیکن اس گانے کو صرف 8 ہزار لوگوں نے ڈس لائیکس دیے۔

FOLLOW US