Sunday January 19, 2025

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد رضوان کو آرام دے دیا گیا

لاہور: پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل ٹیم کے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، فاسٹ بائولر حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور آل رائونڈر فہیم اشرف کو ریسٹ دیا ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 11 فروری سے قذافی سٹیڈیم میں ایک دوسرے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے گزشتہ رات لاہور پہنچے ۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ رات پہلا تربیتی سیشن فلڈ لائٹس میں منعقد کیا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرل میں حصہ لیا تھا۔ دریں اثناء مختصر فارمیٹ کی سیریز سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کچھ کو تازہ دم کرنے کے لئے آرام دیا گیا ۔ ان کھلاڑیوں میں ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان ، دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی ، آخری ٹیسٹ کے 5 ویں دن شاندار سپیل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی اور ٹیسٹ سیریز میں بہترین آل رائونڈ کارکردگی دکھانے والے فہیم اشرف شامل ہیں ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 11 ، 13 اور 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں گی ۔

FOLLOW US