Sunday January 19, 2025

ان کابیٹاتواداکار نکلا۔شعیب ملک نے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئرکردی، اذہان نے کس کاروپ دھارلیا،مداح حیران۔۔

لاہور(ویب ڈیسک ) شعیب اور ثانیہ کے بیٹے نے مولا جٹ کا روپ دھار لیا، شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کر دی۔پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان نے مولا جٹ کا انداز اپنا لیا ہے۔شعیب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی ویڈیو شیئر ہے جس میں دیکھا جس جا سکتا ہے کہ اذہان پاکستان کی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں ۔ویڈیو میں شعیب ملک کی آواز بھی سُنی جا سکتی ہے وہ اپنے بیٹے کو مولا جٹ کا معروف ڈائیلاگ بولنا سکھا رہے ہیں

”تینوں میں دیکھ لاں گا” (میں تمہیں دیکھ لوں گا) ویڈیو میں اذہان جواباً بچوں کی پیاری لگنے والی توتلی زبان میں یہی ڈائیلاگ دہرا رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کو شعیب اور ثانیہ کے بیٹےکا یہ انداز بے حد پسند آ رہا ہے اور وہ اذہان کے لئے پیار بھرے تبصرے کر رہے ہیں۔ویڈیو پر کمنٹ میں اذہان کی والدہ ثانیہ مرزا نے دل والا ایموجی بنا کر پیار کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی کرکٹر امام الحق نے محبت بھرا کمنٹ کیا ’ہائے میرا بچہ‘ اور ساتھ میں ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

FOLLOW US