Sunday January 19, 2025

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،قومی ٹیم پانچویں پوزیشن پر آگئی

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردیا ،جنوبی افریقہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے شکست کھانے کے بعد ایک درجہ تنزلی کی جانب آگئی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کیساتھ چھٹے نمبر آگئی ہے

اور پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 95 رنز سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز جیت لی۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ گیند بازی کی بدولت قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقہ کو وائٹ واش جب کہ دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔اس سے قبل 2003 میں پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کو 1-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔‎

FOLLOW US