Friday May 17, 2024

ٹی 10 لیگ : آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی ، مشکوک سرگرمی پر بھارتی کھلاڑی معطل کردیا

ابوظہبی : ٹی 10 لیگ ایک بار پھر غلط وجوہات کی بناء پر لائم لائٹ میں آگئی ہے اور مراٹھا عربیئنز کے بھارتی کھلاڑی سینڈی سنگھ کو لیگ کے آغاز سے قبل ہی مشکوک سرگرمی پر معطل کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی کرکٹر سینڈی سنگھ ٹی 10 لیگ کے لئے ابوظہبی گئے تھے لیکن اب تک کھیلے گئے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک لیکچر کے دوران کھلاڑیوں کو مشکوک سرگرمی میں ملوث لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

لیکچر کے بعد اس کی نشاندہی کی گئی کہ سنگھ کا تعلق ایک مشکوک شخص سے تھا ، جو ان کے بیٹ کا سپانسر بھی تھا جس کی وجہ سے اس کھلاڑی کو معطل کردیا گیا تھا۔ لیگ کی انتظامیہ نے ابھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ میں بھی بہت سارے سابق اور موجودہ پاکستانی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ، ٹیم ابو ظہبی ، مراٹھا عریبیئنز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ، دہلی بلز ، ناردرن واریئرز ، اور پونے ڈیولز شامل ہیں۔ ٹی 10 لیگ 28 جنوری سے 6 فروری 2021ء تک ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں جاری رہے گی۔

FOLLOW US