Sunday January 19, 2025

جون سینا اس سال جولائی میں پاکستان آئیں گے ، ریسلنگ ایونٹ میں شرکت کے تمام معاملات طے پاگئے

کراچی: دنیا کے مشہور ریسلر جون سینا اس سال جولائی میں پاکستان آئیں گے ، تمام معاملات طے پاگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جون سینا رواں سال جولائی کے مہینے میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں کے ایونٹ ’رنگ آف پاکستان‘ میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے ، اس سلسلے میں ایونٹ منتظمین اور ریسلر کے مابین تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے دنیا کے کئی دیگر مشہور ریسلرز کے ساتھ بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے جس کے بعد رنگ آف پاکستان میں دیگر کئی عالمی ریسلرز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

FOLLOW US