Friday January 24, 2025

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 187رنز بنالیے ہیں ۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو میچ میں مجموعی برتری صرف 27رنز ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378رنز بنا کر آئوٹ ہوئی ۔پاکستان کی جانب سے فواد عالم 109رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ جبکہ فہیم اشرف اور اظہر علی نےبھی ففٹیاں کی۔ یاسر شاہ نے آخری وکٹ پر اچھی بیٹنگ کی اور 38رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں شروعات اچھی کی لیکن مارکرم اور وین ڈور ڈاسن نے نصف سنچریاں بنائی۔ لیکن دو دونوں بھی آئو ٹ ہوگئے جس کے بعد فاف ڈوپلیسی بھی چلتے بنے۔یاسر شاہ نے اب تک تین وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ پہلا میچ کھیلنے نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔

FOLLOW US