Friday May 3, 2024

پاکستان نے اعتراض کرکے بھارت کی میزبانی سے چھٹی کروا دی، ایشیا کپ 2018اب کس ملک میں ہو گا؟؟دھماکے دار خبر

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اعتراض پر آئی سی سی میں بھارت کو بڑی شکست،بڑے ٹورنامنٹ سے محروم ہونا پڑ گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات کے پیش نظر ایشیا ء کرکٹ کپ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا جبکہ رواں ماہ پاکستان میں شیڈول ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو بھارت کے اعتراض پر دو ممالک

میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جو اب اپریل کے بجائے دسمبر میں مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا۔ملائیشیا ء کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے کی۔اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر نجم سیٹھی نے کی۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے بھارت میں ایشیا ء کپ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا جس کے بعد کپ کی میزبانی بھارت سے لے کر متحدہ عرب امارات کو دیدی گئی ۔ ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک یو اے ای منعقد ہوں گے اور ایمریٹ کرکٹ بورڈ اس کی میزبانی کرے گا۔ایشیا کپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ہانک کانگ، ملائیشیا،نیپال،عمان، سنگاپور اور یو اے ای کی ٹیموں میں سے ایک ٹیم کوالیفائر راؤنڈ کھیل کر ٹورنامنٹ کا حصہ بنے گی۔اس کے ساتھ ساتھ رواں ماہ پاکستان میں شیڈول ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو بھارت کے اعتراض پر دو ممالک میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایشیا ء ایمرجنگ کپ کو اپریل کے بجائے اب دسمبر میں مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گاّاس کے ساتھ ساتھ رواں سال پاکستان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

FOLLOW US