Friday May 3, 2024

چیمپیئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں جب ویرات کوہلی محمد عامر کے سامنے آئے تو انھوںنے ایسا کون ساکام کیا جو عام طور پر وہ بالکل بھی نہیں کرتے ۔۔سرفراز احمدکے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول ڈالا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جون 2017کے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ بھارتی ٹیم ایک بڑے پاکستانی ہدف کا تعاقب کر رہی تھی ۔ روہت شرما جلدی آئوٹ ہو کر پویلین واپس جا چکے تھے ۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ کےلئے میدان میں آئے ۔ کوہلی کے اس وقت احساسات کیا تھے ۔ طویل عرصے بعد سرفراز

احمد نے انھیں لفظوں میں بیان کر ڈالا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آرہے تھے ۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جب ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے کےلئے آئے تو محمد عامر کے خلاف ان کے پیر بالکل نہیں چل رہے تھے ، عمومی طو ر پر کوہلی کا پہلی بال سے ہی کریز پر بیلنس اچھا ہوتا تھا لیکن اس دن کوہلی پہلی ہی گیند سے عامر کیخلاف مشکلات کا شکاردیکھا۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ کوہلی نے محض ایک یا دو اوور ہی عامر کو کھیلااور اس میں بھی ان کی زیادہ تر گیندیں ایج ہوکر گیپ میں گئیں اور پھر عامر نے کوہلی کو مسلسل دو گیندوں پر دومرتبہ آؤٹ کردیا ۔

FOLLOW US