Friday April 26, 2024

سب سے پہلے پاکستان! حسن علی قومی ٹیم کی خاطر مہنگی ترین غیر ملکی کرکٹ لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور : فاسٹ بائولر حسن علی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے باعث ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ، حسن علی کی ڈیڑھ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کا حصہ تھے مگر اب وہ ٹی ٹین ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’میں اس سال نیشنل ڈیوٹی کے باعث ٹی 10 لیگ میں لاہور قلندر کے ساتھ شامل نہیں ہو سکوں گا لیکن میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات چاہتا ہوں ‘‘۔

حسن علی کو چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں چنا تھا ، حس علی وائلڈ کارڈ کے طریقہ کار کے مطابق منتخب ہوئے تھے ، انہیں ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں لیا گیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 6 کے لیے پلئیرز ڈرافٹ لاہور میں ہوا تھا ۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کو چناؤ ہوچکا ہے ۔ 400 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختلف کیٹگریز رکھی گئی تھیں ۔ پی ایس ایل 6 میں 6 فرنچائزز کے مالکان ، عہدیدار اور کوچنگ سٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک تھے ۔

FOLLOW US