Friday May 3, 2024

مجھے آئی پی ایل کے ایک میچ میں کمنٹری کرنے کے 5کروڑ روپے آفر ہوئے لیکن میں نے۔۔ پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان نے ایسا دعویٰ کر ڈالا کہ پاکستانی کرکٹ کے مداحوںنے ان کی کلاس ہی لے ڈالی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پاکستانی کرکٹر بازید خان نے ایک ایسا حیران دعویٰ کر ڈالاہے کہ سوشل میڈیا پر خود پاکستانی صارفین نے ان کا مزاق اڑانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بازید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین پریمیئیر لیگ (آئی پی ایل ) کے ایک میچ میں کمینٹری کرنے کے عوض انھیں پانچ

کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے ۔
Bazid Khan “I was offered 5 crore INR for one game commentary in IPL, but I denied as Pakistan is my first priority and will work only for Pakistan till my death.” Your Thoughts?
یہ حیران کن دعویٰ سامنے آنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر پر ان کے فالوورز نے ان کا مزاق اڑانے والے ایک لمبے سلسلے کا آغاز کر دیا ۔ سوشل میڈیا صارفین نے تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب انڈین پریمئیر لیگ نے پاکستانی کرکٹر ز، امپائرز اور مشہور زمانہ کمینٹیٹرز کی خدمات لنے سے انکار ہی کر دیا تھا تو بازید خان جیسے ادنیٰ کمینٹیٹرز کو اتنی پرکشش آفر کس بنا پر کی جا سکتی ہے ؟ کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ موصوف تو پی ایس ایل میں بھی کمنٹری کے لائق نہیں ہیں۔ آئی پی ایل کو بھلا کیا سوجھی کہ ایک میچ کے 5کروڑ آفر کرے اور وہ بھی ان کو۔ علی رضا نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ کمنٹری سے پہلے انھیں ایک میچ کھیلنے کی بھی سو سو کروڑ کی پیشکش ہو رہی تھی جس کے بعد ان کی بیوی نے انھیں جگا کر بازار سے آدھ پائو دہی لانے کو کہا۔
ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف سنجیب بھی میدان میں آگئے ۔
سنجیب نے لکھا ”ایک میچ کیلئے پانچ کروڑ۔۔۔ کیا تم مذاق کر رہے ہوں اور وہ بھی تم جیسے کمنٹیٹر کو۔ 2018ءمیں اب تک کا سب سے بڑا لطیفہ سنا ہے یہ میں نے۔۔۔ میں رمیز راجہ، شعیب اختر اور وسیم اکرم کی کمی بہت زیادہ محسوس کر رہا ہوں۔ میرے فیورٹ تین کمنٹیٹرز، دو انگلش کے اور شعیب اختر ہندی میں“
شاکر احمد نے لکھا ”میں یقین نہیں کر سکتا۔۔۔ یہ سب سے زیادہ بور کرنے والا کمنٹیٹر ہے۔۔۔ آئی پی ایل والے تو پورا سیزن کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو بھی اتنے پیسے نہیں دے رہے۔ اسے کس نے ایک ہی میچ کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے دیدیئے“

FOLLOW US