Saturday April 27, 2024

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 659 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔۔

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے پہلی اننگز 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 362 رنز کی برتری حاصل کرکے پہلی اننگز 659 رنز پر ڈیکلیر کر دی۔ کیویز کی جانب سے ڈیئرل مچل 102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ولیمسن ڈبل سنچری کے بعد آوٹ ہوئے جب کہ ہینری نکولز نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستانی فیلڈرز کی مہربانی اور بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ کرائسٹ چرچ میچ کے تیسرے روز پاکستانی بالرز محض تین وکٹیں حاصل کر سکے۔ میچ کے دوسرے روز کیویز نے تین وکٹوں کے نقصان 286 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی گیارہ رنز کی برتری باقی تھی۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 71 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے مگر پھر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ایسی سنبھلی کہ پاکستانی بالرز کے چھکے چھڑا دیے۔ کپتان ولیمسن کی مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں سنچری بنائی۔ ہنری نکولز نے بھی89 رنز بنا لیے ہیں۔ دونوں نے 215 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

کیویز بلے باز ہنری نکولز پرقسمت مہربانرہی۔ شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان نے کیچ پکڑا مگر امپائر کی جانب سے گیند نو بال قرار دے دیا گیا اور 86 رنز پر رضوان نے آسان کیچ بھی ڈراپ کردیا۔ کرائسٹ چرچ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو باون رنز پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی جب ٹام بلنڈل فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کو بھی گھر بھیج دیا۔78رنز پر پاکستان کو تیسری کامیابی ملی جب محمد عباس نے راس ٹیلر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں نے297 رنز بنائے۔ اوپننگ جوڑی ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عابد علی 25 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ حارث سہیل ایک اورفواد عالم بھی2 رنز ہی بنا سکے۔ محمد رضوان61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ،فہیم اشرف48، ظفر گوہر34، شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 12رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کےکائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنزسے ہرایا۔ نیوزی لینڈ کو2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US