Sunday January 19, 2025

دورہ جنوبی افریقہ: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

ویمنز سلیکشن کمیٹی نے کیلیے 17رکنی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 20جنوری سے 3فروری تک جاری رہنے والی سیریز میں 3ایک روزہ اور تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلےگی۔ بسمہ معروف کی عدم دستیابی کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کے سپرد کردی گئی ہے۔ ویمنز سلیکشن کمیٹی کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق عائشہ ظفر، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان اور نشرہ سندھو کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ڈربن میں شیڈول سیریز کا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 10ماہ بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی ہوگی۔
نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ جویریہ خان تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور انہیں گیم کی بہت سمجھ ہے، لہٰذا بسمہ معروف کی عدم دستیابی کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، وہ ماضی میں بھی یہ ذمہ داری نبھا چکی ہیں اور ہمیں مستقبل میں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
عروج ممتاز نے مزید کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے آخری مرتبہ 2018 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا، جہاں بہترین اور معیاری کرکٹ میچز دیکھنے کو ملے تھے، یہ ٹور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگا۔ قومی ٹیم کا ون ڈے اور ٹی 20اسکواڈجویریہ خان(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

FOLLOW US