Monday January 20, 2025

ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری۔ آئی سی سی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلے، بابراعظم دوسرے، لوکیش راہول تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، ریسی وینڈرڈوسن پانچویں، کولن منرو چھٹے، گلین میکس ویل ساتویں، ویرات کوہلی آٹھویں، حضرت اللہ نوویں اور این مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ مجیب الرحمان دوسرے، عادل راشد تیسرے، ایڈم زامپا تیسرے، تبریز شمسی پانچویں، ایشٹن اگر چھٹے، مچل سینٹنر ساتویں، عماد وسیم آٹھویں، شیلڈن کوٹریل نوویں اور کرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے، رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، سین ولیمز پانچویں، گیرتھ ڈیلانی چھٹے، خاور علی ساتویں، کولنز اوبویا آٹھویں، روہان مصطفی نوویں اور ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔

FOLLOW US