Sunday January 19, 2025

محمد عامر کی شاندار گیند بازی، لنکا پریمیئر لیگ کا سب سے بہترین سپیل کروانے کا اعزاز حاصل کر لیا

ہمبنٹوٹا (ویب ڈیسک) پاکستان اور گال گلیڈی ایٹرز کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں پیر کے روز کولمبو کنگز کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرلیں، کولمبو کنگز مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بناسکی ۔ اپنے پہلے ہی اوور میں 12 رنز کی پٹائی برادشت کرنے والے محمد عامرنے 35 رنز سکور کرکے خطرناک نظر آنے والے دنیش چندیمل کو پوویلین واپس بھیجا اور اس اوور میں صرف ایک رن دیا ۔

اس کے بعد عامر 17 ویں اوور میں تب واپس آئے جب کولمبو نے 5 وکٹوں پر 144 رنز بنا لیے تھے ، انہوں نے اس اوور میں ڈینیل بیل ڈرمونڈ (44) اور تھیکشیلا ڈی سلوا (27) کو آؤٹ کیا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اننگز کے آخری اوور میں 26 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کرکے اپنے شاندار سپیل کا خاتمہ کیا اور ساتھ ہی ایک رن آؤٹ بھی کرلیا۔ یہ محمد عامر کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں دوسرا موقع تھا جب انہوں نے ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، 28 سالہ فاسٹ بائولر نے ایل پی ایل میں اب تک گال گلیڈی ایٹرز کے کھیلے گئے 6 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

FOLLOW US