Monday May 6, 2024

حامیزہ مختار کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہراسانی کا مقدمہ خارج کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ نے حامیزہ مختار کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر ہراسانی کا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔”اردو پوائنٹ“ کے ساتھ صوصی گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کے وکیل مبشر سجاد کا کہنا تھا کہ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی جانب سے بابراعظم پر ہراساں کیے جانے کے الزامات غلط ہیں جس کے بعد عدالت نے خاتون کی جانب سے بابراعظم پر ہراسانی کا مقدمہ خارج کردیا گیا ہے،بابراعظم کے بھائی فیصل اعظم اس کیس کو دیکھ رہے ہیں اور ہر جگہ پیش ہونے کے لیے تیار ہیں،بابراعظم ہمارے قومی ہیرو ہیں او ر ہم ان کے اور ان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہمارا پینل اس کیس پر کام کررہا ہے۔

ایڈووکیٹ مبشر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایس پی صاحب نے اپنے آفس بلایا تھا جہاں ان خاتون کے بھائی اور وکلاء کا پینل موجود تھا تاہم خاتون وہاں نہیں آئیں جس سے ان کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔ بابراعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اب اس کیس کی اگلی سماعت 14دسمبر کو ہوگی، ہم نے خاتون کے خلاف ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں جنہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بابراعظم اس وقت بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور ملک کے لیے کچھ کرکے دکھانا چاہتے ہیں ،عوام کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔

FOLLOW US