Saturday January 25, 2025

مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا؟مضبوط امیدوار سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی، مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ کام جاری رکھیں گے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی ہے۔ پی سی بی نے پرانی طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے چیف سلیکٹر کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر اور تین ممبران پر مشتمل ہوگی، نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچز کی رائے لی جائے گی۔ذرائع پی سی بی کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

FOLLOW US