Monday January 20, 2025

لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے

ہمبنٹوٹا (ویب ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی جاتے ہی چھاگئے۔ اپنے پہلے ہی میچ میں خود کو بوم بوم ثابت کردیا۔ صرف 23 گیندوں پر 58 رنز بنا ڈالے۔لنکا پریمئیر لیگ کے دوسرے میچ میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں۔ شاہدآفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنائے اور جافنا سٹالینز کو 176 رنز کا ہدف دے دیا۔گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے 23گیندوں پر 58 رنز بنائے ،اپنی جارحانہ اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ علاوہ ازیں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گوناتھلکا نے 38جبکہ اعظم خان نے 20رنز بنائے۔گال گلیڈی ایٹرز میں پاکستان کے شاہد آفریدی، فاسٹ باولر محمد عامر اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان شامل ہیں۔

FOLLOW US